۱۔ مومنین کی رفتار

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 15
خدا کے خاص بندوں کے صفات۲۔ بخل اور فضول خرچی
مندرجہ بالا آیات میں ہم پڑھ چکے ہیں کہ خدا کے خاص بندوں کی علامات میں سے ایک علامت «تواضع“بھی ہے ایسی تواضع جو ان کی روح پر بھی حکمران ہو حتیٰ کہ چلتے وقت ان کی رفتار سے بھی ظاہر ہو ۔ ایسی تواضع جو انھیں حق کے سامنے سر جھکا دینے پر آمادہ کرے ۔ ہو سکتا کچھ غلط فہمی میں مبتلا ہو کر تواضع کو کمزوری ،ناتوانی ، سستی اور کاہلی سے تعبیر کریں جو یقینا خطر ناک طرز فکر ہو گی ۔
چلنے میں تواضع کا مقصد یہ نہیں کہ قدم ڈھیلے اور سست اٹھا ئے جائیں بلکہ تواضع کے ساتھ اس انداز سے محکم قدم اٹھائے جائیں کہ جس سے مستقل مزاجی اور طاقت کا اظہار ہوتا ہو ۔ حضرت رسالت مآب کی سوانح میں ہے کہ ایک صحابی کہتے ہیں :۔
ماراٴیت احد اسرع فی مشیتہ من رسول اللہ کانما الار ض تطوی لہ و انالنجھد انفسنا و انہ لغیر مکترث
میں نے چلنے میں پیغمبر خدا سے تیز رفتار نہیں دیکھا گویا زمین آپ کے قدموں میں لپٹی جاتی تھی اور ہم مشکل سے اپنے آپ کو آنحضرت کے ساتھ چلاتے تھے حالانکہ آنجناب کو اس کی قطعاً پر واہ بھی نہیں ہوتی تھی (1) ۔
ایک اور حدیث میں حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام «الذین یمشون علی الارض ھونا“ کی تفسیر کے بارے میں فرماتے ہیں :۔
و الرجل یمشی بسجیتہ التی جبل علیھا، لا یتکلف و لا یتبختر
اس سے مراد یہ ہے کہ انسان فطری طریقے پر قدم اٹھائے جس میں نہ تو تکلیف ہو اور نہ ہی تکبر(1) ۔
سرکار رسالت مآب کے حالات میں ہے کہ :قد کان یتکفاٴ فی مشیہ کانما یمشی فی صبب
جب آپ چلتے تھے تو جلد بازی کے اظہار کے بغیر تیز تیز قدم اٹھاتے اس طرح سے کہ گویا ڈھلوان کی طرف جارہے ہوں(3) ۔
بہر حال جیسا کہ ہم پہلے کہہ چکے ہیں کہ فقط چلنے کی کیفیت کے بارے میں بحث نہیں ہے بلکہ اس سے کسی انسان کے حالات ِ زندگی پر بہت حد تک روشنی پڑتی ہے اور یہ آیت در حقیقت عباد ِ رحمن کی روح اور بدن میں تواضع اور فروتنی کی تاثیر کی طرف اشارہ ہے ۔
1۔«فی ظلال القرآن “مندرجہ بالا آیت کے ذیل میں ۔تفسیر قرطبی میں بھی اس بارے میں ایک اورروایت مذکور ہے جو اسی روایت کے مشابہ ہے ۔
2 ۔تفسیر مجمع البیان ، مندرجہ بالا آیت کے ضمن میں ۔
3 ۔تفسیر روح المعانی اسی آیت کے ذیل میں ۔
خدا کے خاص بندوں کے صفات۲۔ بخل اور فضول خرچی
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma