شان نزول

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 15
سوره فرقان / آیه 27 - 29برے دوست نے گمراہ کیا

مفسرین نے ان آیات کی جو شان ِ نزول بیان کی ہے ، مختصراًیوں ہے :

پیغمبر اسلام کے دور میں مشرکین میں ” عقبہ“ اور ” ابی“ نامی دو شخص رہتے تھے جو ایک دوسرے کے دوست تھے جب بھی عقبہ کسی سفر سے گھر واپس لوٹتا تو اپنی قول کے سرداروں کو کھانے کی دعوت دیتا۔ اگر چہ اس نے اسلام قبول نہیں کیا تھا لیکن اس کا جی چاہتا تھا کہ رسول اللہ کی بار گاہ میں بھی حاضر ہو۔
حسب معمول ایک دن جب سفر سے واپس آیاتو کھانے کا انتظام کیا اور دوستوں کو دعوت دی اور ساتھ ہی حضرت پیغمبر اسلام کو بھی کھانے پر بلا لیا ۔
جب دسترخوان بچھا دیا گیا اور کھانا لایا گیا تو آنحضرت نے فرمایا میں تمہارا کھانا اس وقت تک نہیں کھاوٴں گا جب تک تم کلمہ شہادتین ( اقرار توحید و رسالت ) زبان پر جاری نہیں کروگے۔ چنانچہ اس نے ایسا ہی کیا۔
یہ خبر جب اس کے دوست”ابی“ تک پہنچی تو اس نے کہا :” عقبہ! کیا تم اپنے دین سے پھر گئے ہو“؟ عقبہ نے جواب دیا :” بخدا میں دین سے منحرف نہیں ہوا لیکن چونکہ ایک ایسا شخص میر امہمان تھا جومیرے شہادتین کے اقرار کئے بغیر کھانا کھانے کے لئے تیار نہیں تھا اور چونکہ مجھے اس بات سے شرم آئی تھی کہ وہ کھانا کھائے بغیر میرے دستر خوان سے اٹھ چلاجائے لہٰذا مجھے یہ کہنا پڑا“۔
ابی نے کہا :” میں اس وقت تک تم سے راضی نہیں ہو ں گا جب تک کہ اس ( پیغمبر اسلام )کے سامنے کھڑے ہو کر اس کی زبر دست توہین نہ کرو“۔ چنانچہ عقبہ نے ایسا ہی کیا اور مرتد ہوگیا اور انجام کار جنگ بدر میں کفار کی صف میں مارا گیا اسی طرح اس کا دوست” ابی“ بھی جنگ احد میں اپنے انجام کو پہنچ گیا(۱)۔
مندر بالاآیات نازل ہو ئیں اور ان میں ایسے شخص کا انجام بیان کیا گیاجو اس دنیا میں اپنے گمراہ دوست کی دوستی کی وجہ سے گمراہ ہو جا تا ہے ۔
ہم کئی مرتبہ بتاچکے ہیں کہ اگر چہ آیات کی شانِ نزول خاص ہوتی ہے لیکن اسے آیات کا مفہوم ہر گز محدود نہیں ہوتا بلکہ ان کے کلیے اور قاعدے اس قسم کے تمام افراد کے لئے ہوتے ہیں ۔
 1۔ مجمع البیان انہی آیات کے ذیل میں ۔
سوره فرقان / آیه 27 - 29برے دوست نے گمراہ کیا
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma