۱۔ معبود سے کیا مراد ہے ؟

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 15
معبودوں اورگمراہ ایجاریوں کا مقدمہ۲۔ توحید سے انحراف کیوں ؟

اس سوال کے جواب میں مفسرین کے درمیان دو تفسیریں مشہور ہیں :
پہلی تفسیر تو یہ ہے کہ ان سے مراد انسانی معبود ( جیسے حضرت عیسیٰ علیہ السلام ) یا شیطانی معبود (جیسے جنات) یا فرشتے ہیں ان میں سے ہر ایک کو مشرکین کے مختلف گروہوں نے انتخاب کیا ہواتھا۔
چونکہ یہ صاحبان عقل و شعور ہیں لہٰذا ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی کیونکہ مشرکین کہتے ہیں کہ ان معبودوں ہی نے ہمیں اپنی عبادت کی طرف بلا یا ہے لہٰذا اتمام حجت کے طور پر ان سے پوچھا جائے گا کہ آیا ان کی یہ بات صحیح ہے تو وہ بڑی صراحت کے ساتھ اس کی تر دید کریں گے ۔
دوسری تفسیر جسے کچھ اور مفسرین نے ذکر کیا ہے یہ ہے کہ بروز قیامت خدا وند عالم ”بتوں“کو ایک طرح کی زندگی ، ادراک اور شعور عطا فرمائے گا تاکہ ان سے جوباز پرس کی جائے تو وہ اس کا بہتر طریقے پر جواب دے سکیں کہ خداوند ا ! ہم نے انھیں گمراہ نہیں کیا بلکہ وہ خود ہی خواہشات ِ نفسانی اور کبرو غرور کی وجہ سے گمراہ ہو چکے ہیں ۔
یہ احتمال بھی ہے کہ یہ جملہ تمام معبودوں کے لئے ہو خواہ وہ صاحبان ِ عقل و شعور ہیں اور جو اپنی زبان سے حقائق اور واقعات بیان کریں گے خواہ عقل و شعور سے عاری خدا کی مخلوق ہے اور جو زبان حال سے حقائق کو بیان کرے گی ۔
لیکن آیت میں پائے جانے والے قرائن پہلی تفسیر سے زیادہ ہم آہنگ ہیں کیونکہ افعال اور ضمائر بتا رہے ہیں کہ یہاں صاحبان عقل و شعور کے بارے میں گفتگو ہورہی ہے اور یہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور فرشتوں جیسے معبودوں کے لئے زیادہ مناسب ہے ۔
اس کے علاوہ ” فقدکذبوکم“ (انھوں نے تمہیں جھٹلایا) کے جملے سے معلوم ہوتا ہے کہ مشرکین نے پہلے یہ دعویٰ کیاکہ ان معبودوں نے ہمیں گمراہ کیا ہے اوراپنی عبادت کی دعوت دی ہے اوریہ بعید ہے کہ وہ ایسا دعویٰ پتھر اور لکڑٰ کے بنے ہوئے بتوں کے بارے میں کریں کیونکہ  جیساکہ ابراہیم علیہ السلام کی داستان میںمذکور ہے کہ  انھیں اچھی طرح یقین ہے کہ بت بولا نہیں کرتے”لقد علمت ماھٰوٴلاء لاینطقون“ (سورہٴ انبیاء۶۵)
جبکہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں ہے کہ خدا عیسیٰ علیہ اسلام سے دریافت فرمائے گا:
” ء انت قلت للناس اتخذونی و امی الٰھین من دون اللہ “
آیا تم نے لوگوں سے کہا ہے کہ خدا کو چھوڑ کر مجھے اور میری ماں کا معبود بناوٴ؟(مائدہ۱۱۶)
معبودوں کی نوعیت خواہ کچھ بھی ہویہ بات مسلم ہے کہ مشرکین اور بت پرستوں کے دعوے بے بنیاد اور فضول ہیں اور کسی معبود نے انھیں اپنی عبادت کی دعوت نہیں دی ۔
پھر مزے کی بات یہ ہے کہ یہ معبود جواب میں یہ نہیں کہیں گے کہ خدایا ہم نے انھیں اپنی عبادت کی دعوت نہیں دی بلکہ یہ کہیں گے کہ ہم نے تو اپنی عبادت کے لئے تیری ہی ذات کا اتخاب کیا تھا ، یعنی جب ہم خود تیری عبادت کرتے ہیں تو دوسروں کو تو بطریق اولیٰ تیرے غیر کی طرف راہنمائی نہیں کی۔ خاص کر یہ با” سبحانک“(تو پاک ہے )اور ” ماکان ینبغی لنا“ ( ہمارے لئے زیبا نہیں تھا)کے جملوں سے مربوط ہے جو ان کے ادب اور توحید کے اعتراف نمایا ں کرتی ہے ۔
معبودوں اورگمراہ ایجاریوں کا مقدمہ۲۔ توحید سے انحراف کیوں ؟
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma