سوره فرقان / آیه 11 - 16

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 15
خزانے اور باغات کیوں نہیں ؟بہشت اور دوزخ کا موازنہ

۱۱۔ بَلْ کَذَّبُوا بِالسَّاعَةِ وَاٴَعْتَدْنَا لِمَنْ کَذَّبَ بِالسَّاعَةِ سَعِیرًا ۔
۱۲۔ إِذَا رَاٴَتْھُم مِنْ مَکَانٍ بَعِیدٍ سَمِعُوا لَھَا تَغَیُّظًا وَزَفِیرًا۔
۱۳۔ وَإِذَا اٴُلْقُوا مِنْھَا مَکَانًا ضَیِّقًا مُقَرَّنِینَ دَعَوْا ھُنَالِکَ ثُبُورًا۔
۱۴۔ لاَتَدْعُوا الْیَوْمَ ثُبُورًا وَاحِدًا وَادْعُوا ثُبُورًا کَثِیرًا ۔
۱۵۔ قُلْ اٴَذَلِکَ خَیْرٌ اٴَمْ جَنَّةُ الْخُلْدِ الَّتِی وُعِدَ الْمُتَّقُونَ کَانَتْ لَھُمْ جَزَاءً وَمَصِیرًا ۔
۱۶۔لَھُمْ فِیھَا مَا یَشَائُونَ خَالِدِینَ کَانَ عَلَی رَبِّکَ وَعْدًا مَسْئُولًا۔

ترجمہ

۱۱۔(یہ تو سب بہانے ہیں )بلکہ انہوں نے قیامت کو جھٹلایا ہے اور ہم نے قیامت کے جھٹلانے والے لوگوں کے لئے جلانے والی آگ مہیا کررکھی ہے۔
۱۲۔جب یہ آگ انھیں دور سے دیکھے گی تو اس کی وحشت ناک آواز کو سنیں گے جس میں جوش و خروش شامل ہوگا۔
۱۳۔جب وہ طوق و زنجیر میں جکڑے ہوئے جہنم کی تنگ جگہ میں ڈالے جائیں گے تو واویلا کریں گے ۔
۱۴۔آج ایک مرتبہ واویلا نہ کرو بلکہ کئی مرتبہ واویلا کرو۔
۱۵۔کہہ دے کہ آیا یہ بہتر ہے یا بہشت ِجاوانی جس کا پر ہیز گاروں کے ساتھ وعدہ کیا گیا ہے ؟ ایسی بہشت جو ان کے اعمال کی جزا اور ان کی رہائش گاہ ہے ۔
۱۶۔وہ جو کچھ بھی چاہیں گے ان کے لئے وہاں موجود ہے اور اس میں وہ ہمیشہ کے لئے رہیں گے یہ ایک مسلم اور حتمی وعدہ ہے جو تمہارے پر وردگار نے اپنے ذمہ لے رکھا ہے ۔
خزانے اور باغات کیوں نہیں ؟بہشت اور دوزخ کا موازنہ
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma