رو حوں کا پیغام

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
روحوں سے رابطہ کی حقیقت
میز کیوں حرکت کر تی ہے؟علم اسپریتسم

رو حوں کا پیغام

اب جب کہ میز کی حرکت کا سبب ایک حد تک واضح ہو گیاہے کہ جس کے لئے یہ خیال کیا جا تا تھا کہ اسے رو حیں حرکت میں لا تی ہیں،اب روحوں سے ملنے والے پیغامات کے بارے میں بحث کر تے ہیں،وہ پیغامات جو میز کے ذریعہ رو حوں کی طرف سے ملتے ہیں ،اس سلسلہ میں جس نتیجہ تک ہم پہنچے ہیں ،کسی بھی صورت میں قابل اعتماد اور علمی اساس سے بر خوردار نہیں ہے،اس لئے کہ ان پیغامات میں ایک بنیادی عیب یہ ہے کہ یاوہ پیغامات کلی ہیں کہ جس کے لئے زندگی میں بہت سے مصداق مل سکتے ہیں یا ایسے مسائل سے متعلق ہیں کہ جس کی نفی واثبات کے لئے کو ئی راہ باقی نہیں رہتی ۔
وضاحت
ہر شخص اپنی زندگی میں متعدد ناکا میوں اور کا میابیوں سے روبرو ہو تا ہے جیسے امتحانات، درسی مسائل تجارتی، سیاسی انتخابات ،شادی بیاہ اور دوستانہ تعلقات ،اسی طرح اور بھی مثالیں ہیں کہ جس میں انسان شکست اور کا میابی کا سامنا کر تا ہے ۔
ایسا شخص ایک ایسی مجلس اورجلسہ میں حاضر ہو جس میں ایک شخص عمداً میز کے پاس بیٹھا ہو یا القاء ات کے ذریعہ روحوں سے ارتباط کا دعوی کررہا ہو، اگر اس شخص سے کہاجائے کہ فلاں روح سے رابطہ کیاجائے اور کوئی پیغام اس شخص کے نام حاصل کیاجائے تو پیغام مثلاً اس طرح ملتا ہے :
آپ کی ہونے والی شکست ناراحتی کا سبب نہ بنے ، یہ شکست ایسی ہے کہ جس کا جبران ہوسکتا ہے یا یہ کہ وہ روح اس طرح پیغام دیتی ہے اپنی کامیابی کو ہاتھ سے جانے نہ دینا۔
عام لوگ ایسی باتیں سن کر بڑا تعجب کرتے ہیں اور خیال کرتے ہیں کہ روح نے ان کے دل کی بات کہہ دی ہے حالانکہ یہ پیغام کلی ہے جو ہر ایک پر صادق آسکتا ہے ۔
لیکن یہ تو آپ ہیں جو اسے کسی خاص حادثہ پر تطبیق دے رہے ہیں جو آپ کے ذہن میں ہے اور سوچتے ہیں کہ روح نے ایک مخصوص حادثہ کی خبر دی ہے حالانکہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے ۔
یا یہ کہ ہم میں سے ہر ایک نے اپنی عمر میں دوستوں اور قرابتداروں کی خدمت کی ہے اور ایسا بھی ہوا ہے کہ ہم نے جس کی خدمت کی ہے اس نے ہماری خدمت کو خدمت نہیں سمجھا اور اسے کوئی اہمیت نہیں دیا ، ایسے ناگوار حوادث ہمارے ذہن کے گوشہ گو شہ میں پائے جاتے ہیں ،اچانک کوئی پیغام دیتا ہے کہ فلاں روح نے آپ کے نام یہ پیغام بھیجا ہے : آپ نے کسی کے ساتھ نیکی کی ہے لیکن وہ آپ کے لئے بدی کرتاہے لہذا وہ اپنے اس عمل کا انجام ضرور دیکھے گا
فوراً آپ خیال کرتے ہیں کہ یہ رابطہ کا مدعی شخص آپ کے باطن کی خبر دے رہا ہے، پس آپ انجام کے منتظر ہوجاتے ہیں ۔
یا یہ کہ روح سے رابطہ کرنے والا یہ کہتا ہے آپ کے باپ کی روح حاضر ہے اور کہہ رہی ہے کہ میں تم لوگوں سے راضی ہوں ، میرے لئے خیرات بھیجو
اس صورت میں یہ واضح ہے کہ ایسے مطالب کے اثبات وا نکار کیلئے کوئی راستہ باقی نہیں بچتا کہ کیا واقعاً میرے والد مجھ سے راضی ہیں یا ناراض ، اب میں خود اس پیغام کا ایک حصہ آپ کے لئے نقل کرتا ہوں جسے میرے ایک دوست نے میرے لئے حاصل کیا تھا جو اس کی لکھی ہوئی عبارت ہے :
اس کا بیا ن ہے کہ جب میں نے روح سے رابطہ کیا تو ا س نے آپ کے نام یہ پیغام بھیجا :
ان کے پاس ایک ایسی چیز ہے جسے وہ بہت چاہتے ہیں اور انہوں نے کیوں اس شخص کا جواب نہیں د یا جوا ن کے پاس آیا تھا ، جب کہ وہ خدا کی رضایت کا باعث ہے ، جس نے انہیں اس حد تک اپنی طرف جذب کر لیا ہے کہ جس کی کوئی حد نہیں ہے
آپ کو خوب معلوم ہے کہ کلی گوئی روحوں سے رابطہ کی دلیل نہیں بن سکتی ، اسلئے کہ ہر شخص کسی نہ کسی چیز کو حد سے زیادہ چاہتا ہے اور مراجعین میں بھی ایسے لوگ ہوتے ہیں کہ جن کے سوالات جواب کے بغیر رہ جاتے ہیں ، اگر چہ ان کے سوالوں کے جواب دینا بہتر ہے ۔
الغرض میں جب بھی ایسی مبہم اور کلی باتوں کو سنتا ہوں تو قدیمی فال گیروں کی یاد آجاتی ہے ( شاید ابھی بھی وہ فال گیر موجود ہوں ) جو چند چنوں کے دانوں کے ذریعہ انسان کی گذشتہ اور آئندہ زندگی کی خبر یں دیتے تھے ، چنے کی چند عدد دانے زمین پراسے ڈالنے کے بعد غور سے دیکھتے تھے اور پھر اس طرح خبریں دینا شروع کرتے تھے :
تمہارے پڑوس میں ایک قد بلند انسان ہے کہ جس سے تمہیں بچنا ہوگا، چند دنوں پہلے تم کسی حادثہ کا شکار ہونے والیتھے لہذا کوشش کرنا کہ آئندہ ایسے حوادث پیش نہ آئیں ، آئندہ ہفتہ کے آخر میں تمہیں کوئی خوش خبری ملے گی اور اگر آئندہ ہفتہ کے آخر میں نہ ملی تو آئندہ مہینوں میں وگرنہ اس سال کے آخر میں ضرور کوئی نہ کوئی خوش خبری ملے گی ، تم بچپنے میں کسی خطرناک بیماری میں گرفتار ہوچکے ہو جس سے تمہیں بہت اذیت ہوئی تھی، اپنے اسرار ہر ایک سے بیان نہ کرو،اچھے خواب دیکھو،تمہارا کوئی مسافر سفر میں ہے جو بہت جلد واپس لوٹ آئے گا، بعض مشکلات کی وجہ سے زیادہ غصہ نہ کیا کرو کہ یہ مشکلات آہستہ آہستہ حل ہوجائیں گی ۔
ان جملوں کو سن کر عام حضرات متحر ہوجاتے ہیں کہ کیونکر ایک فالگیر نے چار عدد چنوں کے ذریعہ ان کی زندگی کے آئندہ حوادث یہاں تک کہ اس کے خوابوں کے علاوہ مسافروں کی خبر دے رہا ہے، حالانکہ مقام حیرت نہیں ہے اس لئے کہ ہر شخص کا کوئی نہ کوئی عزیز سفر میں رہتا ہے اور وہ اچھے برے خواب بھی دیکھ لیا کرتا ہے نیز بچپنے میں وہ پوری طرح سالم نہ رہا ہوگابلکہ ضرور وہ بیمار ہوا ہوگا ، اس کے پڑوسی بھی قد کوتاہ نہیں ہیں اسے بعض باتوں پر غصہ آیا ہوگا اور مشکلات کے پیش آتے وقت اس کے حل ہونے کا امید واربھی رہا ہوگایا یہ کہ ہم کلینڈر کے حاشیہ میں پڑھتے ہیں :
ستاروں کی وضعیت اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی ، ہواؤں کا رخ بدلے گا ، بعض شہروں اور پہاڑوں پر برف باری ہوگی ، بعض شہروں میں نئے حوادث رونما ہوں گے اوردنیا کے ممالک میں سے کسی ایک ملک میں کسی بزرگ شخص کی وفات ہوگی ، کپڑوں کے بازارکی رونق اور گوشت و چربی کے بازاروں میں گرمی ہوگی۔
یا فصل بہار کے سلسلہ میں اس طرح لکھا ہوتا ہے :
ستاروں کی کیفیت اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ ہوا متعادل ہوگی ، مناسب بارشیں ہوںگی بلکہ بعض شہروں میں سیلاب کا بھی امکان ہے ، لوگ سیر وتفریح کریں گے ، بعض ممالک ایک دوسرے سے اختلاف کریں گے اور ان میں بدعتوں کا رواج ہوگا، بعض پیشہ وروں کے حالات کے سدھار کے علاوہ بعض آفتوں کی وجہ سے اناج کی تباہی کی پیش بینی لکھی ہوتی ہے ۔
ناگفتہ آشکار ہے کہ ایسے اخبار کی پیش بینی کرنے کے لئے سیاروں کی کیفیت اور انہیں زحمت و کوشش کے ذریعہ رصد کرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ روز مرہ سال اور زمین کے اوضاع کا مطالعہ کرنے کے ذریعہ ایسے حوادثات کے رونما ہونے کا امکان ہوتا ہے ۔
پس کس قسم کے پیغامات اطمینان بخش ہیں ؟
اس سوال کا جواب واضح ہے ، پیغام خصوصی مسائل کی تمام جزئیات کو بیان کرے اور ابہام آمیزی سے پرہیز کرے ۔
اس کے علاوہ آپ اپنے چند دوستوں کے نام کوذہن میں لائیں، ان کے اسماء ایسے ہوں جو زیادہ مانوس نہ ہوں ، اگر روحوں سے مرتبط شخص ان اسماء کو بعینہ آپ کے ذہن سے پڑھ دے تو پھر اس صورت میں اس کے دعویٰ کو ایک حد تک صحیح ماناجاسکتا ہے ۔
یا جیسے آپ اپنے ٹیلیفون کی ڈائری میں بعض لوگوں کے ٹیلیفون نمبر علامت کے ساتھ نوٹ کرتے ہیں اور ان کے اسماء نہیں لکھتے ہیں ، اگر رابطہ کا مدعی شخصپوری طرح ٹیلیفون نمبروں کواس کے مالکین کے اسماء کے ساتھ بیان کردے تووہ اپنے دعوے میں سچا ہے اورنشانی حاصل کرنے سے بھی ہمارا مقصود یہی ہے ، ایسی علامتیں او رنشانیاں کہ جن سے عام افراد آگاہ نہیں ہوتے اگر کوئی ایسی نشانی بیان کردے تو اس کے دعویٰ کو اہمیت دی جاسکتی ہے وگرنہ کلی باتوں کا ذکر کرنا علمی اہمیت کا حامل نہیں ہوسکتا ۔
میز کیوں حرکت کر تی ہے؟علم اسپریتسم
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma