تناسخ کے تاریخی اسباب

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
روحوں سے رابطہ کی حقیقت
تناسخ اور روحوں کی بازگشت کا سر چشمہ اور اس کی تاریخعقیدہ تناسخ کے باطل ہونے پر پہلی دلیل : باز گشت غیر ممکن ہے
تناسخ کے تاریخی اسباب

واقعاً یہ سوال اپنے مقام پر با قی ہے کہ روح کی بازگشت کا مسئلہ کیوں وجود میں آیا او ر اس کا سرچشمہ کیا ہو سکتا ہے؟
ہاں! اس کے چند اسباب ہوسکتے ہیں:
١۔قیامت کا انکار:وہ لو گ چو نکہ قیامت کے منکر تھے یا پھرا سے محال سمجھتے تھے لیکن دوسری طرف بدکاروں کو سزا نہ دینا اور نیکو کا روں کو جزا نہ دینا خد اکی عدالت کے خلاف سمجھتے تھے لہٰذا تناسخ کے معتقد ہو گئے تا کہ خدا کی عدالت پر حرف بھی نہ آئے اور قیامت کے نہ ہو نے کا عقیدہ بھی باقی رہے،نیکوکاروں کی روحیں گذشتہ جسم سے بہترجسم میں حلول کرتی ہیں تاکہ انہیں ان کی نیکیوں کی جزا مل سکے اور بدکاروں کی روحیں ان اجسام میں حلول کر تی ہیں جو ناقص الخلقہ اور رنج و زحمت میں مبتلا ہیں تا کہ اس طرح و ہ اپنی کرتوتوں کی سزا پا سکیں اور پھر انہیں دو بارہ کمال مل سکے ۔
٢۔بیمار اور اپاہج بچوں کے لئے اسباب مہیا کرنا:جب کچھ لو گوں نے چند بیمار اوراپا ہج بچوں کو دیکھا تو یہ سوچنے پر مجبور ہو گئے کہ آخر ان بچوں نے تو کو ئی گناہ نہیں کیا ہے کہ جس کے نتیجہ میں اس طرح گرفتار بلا رہیں حتماً ان کے اندرپاک اور خبیث رو حیں ہیں جنہیں اس دنیا میں دو بارہ لوٹایا گیا ہے تا کہ انہیں ان کی کر توتوں کی سزا مل سکے اور جو کچھ کیا ہے اسے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں اور عبرت لیں ۔
ان لو گوں کا گمان تھا کہ اس جہان میں ایسے بچوں کا تولد انکارناپذیر ہے اور یہ سب کچھ خدا کی مشیت کی وجہ سے ہے ۔
حالانکہ آج ہمیں معلوم ہے کہ اگر ماں باپ قوانین کی رعایت کریں اور وہ اصول و قوانین جسے خدانے بچے کی سلامتی کے لئے وضع کئے ہیں، انکے پابند رہیں توپھر حمل پو ری طرح سالم متولد ہو سکتا ہے ، معلول بچوں کا تولدہماری خطاؤں کا نتیجہ ہے اور اس میں تناسخ کا کوئی دخل نہیں ہے ۔
اسی طرح لو گوں کی کامیابی اور نا کا می میں ظاہری اسباب کا نہ ہو نا سبب بنا کہ بعض حضرات تناسخ کا سہارا لیں اور اسے اپنے عقیدہ کا جزو سمجھتے ہوئے ناکامی کو اس شخص کے گذشتہ عمر کے گناہوں کا نتیجہ جانیں تاکہ اس طرح انہیں سزا مل سکے حالانکہ آج کے دور میں نفسیاتی مسائل کے مطابق روشن ہے کہ کسی فرد کی نا کا می یا کا میابی اس کی استعداد کا نتیجہ ہے جس کا سمجھنا آج کے دور میں بڑا آسان ہے ۔
٣۔روحی عوامل: تناسخ ایک تسکین بخش عامل ہے جیساکہ ہم نے گذشتہ صفحات میں یہ ذکر کیا ہے کہ روحوں کی بازگشت کا عقیدہ بڑا قدیمی ہے جو انسانوں کے درمیان مخصوصاً بت پرستوں اور چینیوں کے نزدیک ہمیشہ سے رہا ہے، اس عقیدہ کے روحی عوامل میں سے ایک عامل لوگوں کا زندگی میں پے درپے شکست کھانا اور ان کے درمیان مسلسل ناکامیوں کا اثر مختلف شکل و صورت میں آشکارہونا ہے ۔
کبھی وہ خیالی دنیا میں کسی گمشدہ کی تلاش کی شکل میں ظاہرہوا جو زیادہ تر شعراء کے کلام میں پایا جاتا ہے ۔
یہ لوگ جب اپنے محبوب کے وصال سے محروم ہوجاتے تو عالم خیال میں اسکے اوصاف اور شکل و شمائل کی توصیف کے ذریعہ اپنے آپ کو تسکین بخشتے ، اسی طرح کبھی وہ تنا سخ کے عقیدہ کو آشفتہ خیال اور افکار پریشان کی تسکین کا سبب سمجھتے تھے ۔
یہ لوگ یہ سوچ کر مگن رہتے تھے کہ اگر آج ہمیں شکست ہوئی ہے تو کوئی بات نہیں لیکن جب ہمارا دوسرا جنم ہوگا اور ہماری روح کسی دوسرے کے بدن میں حلول کرے گی تو اس وقت ضروری کامیابی ہماری ہوگی مثلاً جب کوئی عشق میں ناکام اور وصال سے محروم ہوجاتا تو یہ سوچ کر خوش رہتا کہ جب اس کا دوسرا جنم ہوگا تو ضرور کسی ایک خاندان میں بہن بھائی کی صورت میں یا کسی دوسرے عنوان سے ایک دوسرے کے نزدیک اور ساتھ ساتھ رہیں گے ۔
انہیں اسباب میں سے ایک سبب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اس عقیدہ کے ذریعہ اپنے انتقام کی آگ کو بجھا یا جاسکے جیسا کہ عرب ، زمان جاہلیت میں انتقام کی آگ کو ہوا دینے کے اعتبار سے مشہور تھے بلکہ انہیں انتقام کی آگ اپنے باپ دادا سے ارث میں ملا کرتی تھی ،وہ اپنے اس عقیدے کو صحیح بتانے کے لئے تناسخ کا سہارا لیتے تھے ۔
ان لوگوں کا عقیدہ تھا کہ جب ان کے قبیلہ کا کوئی فرد قتل کردیا جاتا ہے تو اس کی روح الو سے مشابہ یا ہامہ پرندے کی شکل اختیار کرکے ،مسلسل مقتول کی قبر کا دور لگاتی ہوئی وحشت ناک فریاد کرتی ہے اور جب اسے قبر میں اتاردیاجاتا ہے تو اس کے قبر کے اطراف چکر کاٹتی ہوئی آواز دیتی ہے اسقونی اسقونی یعنی مجھے سیراب کرو ، مجھے سیراب کرو۔لہذا جب تک قاتل سے انتقام نہیں لیا جاتاتھا اس وقت تک اس کے غم انگیز نالہ بند نہیں ہوتے تھے ۔
تناسخ کا عقیدہ انتقام جوئی کی چنگاری کو شعلہ ور کرنے میں ایک اہم کردارکا مالک ہے، اب ہمیں یہ معلوم کرنا ہوگا کہ کیوں اور کس لئے فلاسفہ اور دانشمندوں نے تناسخ کو خرافات مانتے ہوئے اسے مردود قرار دیا ہے؟
تناسخ اور روحوں کی بازگشت کا سر چشمہ اور اس کی تاریخعقیدہ تناسخ کے باطل ہونے پر پہلی دلیل : باز گشت غیر ممکن ہے
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma