حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی نے جرمن کی علوم اسلامی اکیڈمی کی سرگرمیوں کی تعریف کی

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
makarem news

معظم له نے جرمن کی علوم اسلامی اکیڈمی کے ڈائریکٹر اور بعض طلاب سے ملاقات کےدوران

حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی نے جرمن کی علوم اسلامی اکیڈمی کی سرگرمیوں کی تعریف کی

یہ بہت ہی خوشی کی بات ہے کہ جرمن میں یعنی یوروپ کے مرکز میں ایسے پروگرام منعقد ہوتے ہیں اور کچھ بہن بھائی وہاں پر دینی علوم حاصل کرتے ہیں ، ہمیں امید ہے کہ اس طرح کے پروگرام زیادہ سے زیادہ انجام دئیے جائیں گے ۔

حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی نے جرمن کی علوم اسلامی اکیڈمی کے ڈائریکٹر اور بعض طلاب سے ملاقات کے درمیان مغرب میں اسلام کی ترقی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا یہ بہت ہی خوشی کی بات ہے کہ جرمن میں یعنی یوروپ کے مرکز میں ایسے پروگرام منعقد ہوتے ہیں اور کچھ بہن بھائی وہاں پر دینی علوم حاصل کرتے ہیں ، ہمیں امید ہے کہ اس طرح کے پروگرام زیادہ سے زیادہ انجام دئیے جائیں گے ۔

معظم لہ نے امام زمانہ (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کی ولادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا : بعض لوگ گمان کرتے ہیں کہ جب امام علیہ السلام ظہور فرمائیں گے تو دینا پیچھے کی طرف پلٹ جائے گی اور آپ تلوار اور گھوڑ سے جنگ کریں گے اور تمام اسلحہ جات کی طاقت خود بخود ختم ہوجائے گی جبکہ روایت میں بیان ہوا ہے کہ جس وقت امام علیہ السلام ظہور فرمائیں گے توسائنس اور علوم بشری اپنے شباب پر ہوں گے ۔

انہوں نے مزید فرمایا : روایات میں ملتا ہے کہ اس زمانہ میں پوسٹ اور بات چیت کے کاغذ ختم ہوجائیں گے اورپوری دنیا کے لوگ بغیر کسی وسیلہ کے ایک دوسرے سے ارتباط قائم کریں گے ، اس زمانہ میں قضاوت اور فیصلہ کے وسائل بہت زیادہ قوی ہوجائیں گے جس سے لوگوں کے تمام اعمال مشخص اور واضح ہوجائیں گے اور اس وقت فایل اور مقدمہ درج کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔

معظم لہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایک روایت میں بیان ہوا ہے کہ علم کے ٢٧ حروف میں سے انسانوں کے پاس صرف دو حرف کے اندازہ کے مطابق علم ہے اور ٢٥ علم آپ کے ظہور کے وقت مشخص ہوں گے ، یہاں تک کہ نقل و انتقال کے وسائل میں زیادتی ہوجائے گی اور ہر انسان بہت جلدی دنیا کے ایک حصہ سے دوسرے حصہ میں چلا جایا کرے گا اور خود امام علیہ السلام بھی علوم اور سائنس کو ترقی عطا فرمائیں گے ۔

حضرت آیة اللہ لعظمی مکارم شیرازی نے تاکید کرتے ہوئے کہا : آپ کے ظہور کے بعد لوگ سائنس اور علوم کی ترقی کی وجہ سے بہت زیادہ ترقی کریں گے اور بہت اچھی زندگی بسر کریں گے اور ہمیں امید ہے کہ اس زمانہ میں ہم بھی ہوں گے اور آپ کے ساتھ خدمت انجام دیں گے ۔

انہوں نے اختتام پر فرمایا : جرمن میں تم لوگ بہت ہی اچھے ثقافتی ، علمی اور بنیادی پروگرام منعقد کرتے ہو اور مغرب میں بہت ہی قدرت و طاقت کے ساتھ اپنی کارکردگی انجام دے رہے ہو ، لہذا پہلے مرحلہ میں شیعوں کے جوانوں کی حفاظت کرو اور دوسرے مرحلہ میں اپنے پروگراموں میں دوسرے افراد کا اضافہ کرو ۔


TarikheEnteshar: « 2017/5/14 »
تمام فردی اور اجتماعی پروگراموں میں میں قرآن کو زیادہ اہمیت دی جائے

معظم لہ نے نمایندہ ولی فقیہ اور ادارہ اوقاف کے صدر سے ملاقات کے دوران :

تمام فردی اور اجتماعی پروگراموں میں میں قرآن کو زیادہ اہمیت دی جائے

محبت اہل بیت علیہم السلام ، مسلمانوں کے درمیان اتحاد کا سبب ہیں / داعش پر کامیابی، مسلمانوںکے اتحاد کا نتیجہ ہے / مسلمانوں کو دشمن کے آئندہ فتنوں سے ہوشیار رہنا چاہئے ۔

معظم لہ نے محبین اہل بیت (علیہم السلام) کے بین الاقوامی اجلاس میں شرکت کرنے والی شخصیات سے ملاقات کے دوران :

محبت اہل بیت علیہم السلام ، مسلمانوں کے درمیان اتحاد کا سبب ہیں / داعش پر کامیابی، مسلمانوںکے اتحاد کا نتیجہ ہے / مسلمانوں کو دشمن کے آئندہ فتنوں سے ہوشیار رہنا چاہئے ۔

اگر یونیورسٹیاں اسلامی ہوجائیں تو بہت اچھا ہوجائے گا / مغربی لوگ ، انسانیت کو نشر کرنے میں شیطنت سے کام لیتے ہیں ۔

معظم لہ نے آزاد یونیورسٹی کے وائس چانسلر جناب فرہاد سے ملاقات کے دوران فرمایا :

اگر یونیورسٹیاں اسلامی ہوجائیں تو بہت اچھا ہوجائے گا / مغربی لوگ ، انسانیت کو نشر کرنے میں شیطنت سے کام لیتے ہیں ۔

CommentList
*TextComment
*PaymentSecurityCode http://makarem.ir
CountBazdid : 7096